Like us on Facebook

Aug 10, 2011

Imam Ali A.S 17 (Shaheed E Kufa)

شامیوں کہ یہ چال بالکل کامیاب ہوگئی، عراقی قرآن پاک کو دیکھ کر جنگ سے پیچھے ہٹ گئے اور حضرت علی کو جنگ روکنے کیلئے مجبور کرنے کگے حضرت علی نے سمجھایا کہ یہ قرآن پاک ایک چال کے تحت نیزوں پر اٹھایا گیا ہے ان لوگوں نے دین کی کتاب جو کہ پڑھنے اور سمجھنے کی کتاب ہے کو بدعت بنادیا ہے
مگر عراقی نہ مانے اور کہنے لگے کہ اشتر کو فوری واپس بلایا جائے ورنہ ہم تمہیں قتل کردیں گے
مجبوری میں حضرت علی نے اشتر کو پسپائی کا حکم بھیجا
قرآن کو حکم تلیم کرلیا گیا ، سب مؤرخ کہتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی حضرت علی کے پڑاؤ میں سے شامی فوج کے ساتھ ملا ہوا تھا یہ اشعث کندی نامی ایک شخص تھا جس نے ابوبکر صدیق کے دور میں بھی ارتداد کیا تھا
تحکیم قران کیلئے حضرت علی عبداللہ بن عباس کو بطور ثالث مامور کرنا چاہتے تھے جبکہ شام کی طرف سے عمر بن العاص ثالث مقرر ہوا
عبداللہ بن عباس کی تقرری پر بھی علی رضہ کی فوج میں سے مزاحمت کی گئی اور مجبوری میں حضرت علی نے ابو موسیٰ اشعری رضہ کو نامزد کیا
جو کہ غیر جانب دار ہوکر کسی نواحی شہر میں چلے گئے تھے انکو بلوایا گیا اور دونوں ثالثوں کو دومۃالجندل کے مقام پرکہا گیا کہ 6 ماہ کے دوران جب چاہیں فریقین کو بلا کر فیصلہ سنا دیں
معاہد لکھا گیا کہ دونوں فریقین کے ثالث کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کریں گے اور امت میں تفرقہ نہیں ڈالیں گےاور خدا کو حاضر ناظر جان کر ایمانداری سے فیصلہ کریں گے اور دونوں افواج واپس چلی جائیں گی
ابو موسیٰ اشعری سادہ لوح تھے عبداللہ بن عباس نے ابو موسیٰ اشعری کو خبردار کیا کہ کوئی بھی فیصلہ ہو پہل عمر بن العاص کو ہی کرنے دینا تم بعد میں فیصلہ سنانا
دونوں ثالثوں نے فیصلہ کیا کہ دونوں کو معزول کردیا جائے فیصلہ سنانے کے وقت پہل ابو موسیٰ اشعری نے کی اور انہوں نے حضرت علی رضہ کو خلافت سے معزول کردیااور کہا کہ مسلمان جسے اہل سمجھیں دوبارہ منتخب کرلیں
اور جب عمر بن العاص نے فیصلہ سنایا تو اس نے بھی کہا کہ جیسے ابو موسیٰ نے علی کو معزول کردیا ہے ایسے ہی میں نے بھی علی کو معزول کیا اور معاویہ کو برقرار رکھا
مصر ملنے کا وعدہ جو تھا اسی لئے عمر بن العاص نے دھوکہ دہی سے کام لیا
ابو م،وسیٰ نے عمر بن العاص کو کتا اور بن العاص نے ابو موسیٰ کو گدھا کہا
مختصر یہ کہ گروہ معاویہ و مروان و بن العاص کسی طرح کی بھی فریبی و دھوکہ دہی سے باز نہ آئے

Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: Imam Ali A.S 17 (Shaheed E Kufa) Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top