Like us on Facebook

Aug 11, 2011

Imam Ali A.S 18 (Shaheed E Kufa)

عمربن العاص کی مکاری کام دکھا گئی اس نے حضرت علی کو معزول کردیا اور معاویہ کو امیر المؤمنین بننے کی مبارک باد دی اور معاویہ کے ہاتھ پر شامیوں نے بیعت کرلی، جبکہ حضرت علی رضہ کو معزول کرنے کی ایک بھی وجہ نظر نہیں آتی
معاویہ کا علی رضہ سے موازنہ ہو ہی نہیں سکتا، معاویہ نے اسلام اس وقت قبول کیا جب مکہ فتح ہوا اور دیکھا کہ اسلام باطل کے خس و خاشاک کو بہا لے جائے گاتو اسلام کے دامن میں پناہ گزیں ہوا، جبکہ حضرت علی رضہ نے اس وقت اسلام قبول کیا تھا جبکہ انکی ٹانگیں اسقدر طاقتور نہیں تھیں کہ محمد صلعم کا ساتھ دے سکتیں مگر انہوں نے محمد صلعم کی نبوت و دعوت کو تسلیم کیا اور ان کے ساتھ ہجرت کی، بدر لڑی، احد لڑی، احزاب لڑی، خیبر فتح کیا خلفائے ثالاثہ کے ادوار میں انکے وزیر اور مشیر رہے
اسلام کو سمجھنے والے تھے
اور ان سب سے بڑھ کر حضرت محمد صلعم کی احادیث جو تواتر سے ہم تک پہنچی ہیں کہ جس نے علی سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے علی سے بغض رکھا اس نے اللہ کے رسول سے بغض رکھا
مجموعی طور حضرت علی رضہ کو ناحق معزول کیا اور معزول بھی ان لوگوں نے کیا جن کا اپنا اسلام مشکوک تھا، عمر بن العاص کی اس سے بڑی جاہ پرستی کیا ہوگی کہ اس نے مادہ پرستی کی اور اس شرط پر معاویہ کا معاون و مدد گار ہو اکہ مصر کی حکومت مل جائے
حضرت علی نے اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور دوبارہ افواج کی ترتیب بندی کی تاکہ معاویہ سے انصاف کیا جاسکے
مگر ان کے اس اعلان کے بعد ایک گروہ جن کو خوارج کہا جاتا ہےجو کہ بظاہر پرہیز گار اور مومن تھے حضرت علی کی مخالفت کی کہ انہوں نے تحکیم کو کیوں مانااسی بات کو بنیا بنا کر یہ گروہ علی سے جدا ہوگیا اور خوارج کہلایا
انہوں نے بھی بغاوت کی تھی اور بغاوت فرو کرنا حضرت علی کا فرض تھا
خوارج نے کوفہ و بصرہ میں تبلیغ کرکے ایک مضبوط جماعت اپنی ہم خیال بنا لی اور خفیہ طور پر نہروان پہنچنے لگے یہ عام مسلمانوں سے سوال کرتے کہ حکمین کے بارے میں کیا رائے ہے اگر وہ براءت کا اظہار کرتے تو چھوڑ دیتے وگرنہ قتل کردیتےانکا فتنہ اس وقت حد سے بڑھ گیا جب انہوں نے ایک صحابی اور انکی زوجہ کو قتل کردیا اور انکی حاملہ مقتول بیوی کا پیٹ چاک کرکے اس کا بچہ باہر نکال لیا
حضرت علی نے نصیحت و پیام کے ذریعے خوارج کو سمجھانا چاہا مگر بے سود

Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: Imam Ali A.S 18 (Shaheed E Kufa) Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top