اسلام ایک فطری دین الہی ہے جو کہ بنی آدم کو اس دنیا میں بہترین طریقے پر عمل پیرا ہوکر آخرت کی تیاری کا درس دیتا ہے
بنو تمیم ایک عرب قبیلہ جو کہ زکوٰۃ کی وجہ سے اسلام میں داخل ہوا تھا
مسیلمہ کذاب، طلحہ اور اسود عنسی کے علاوہ ایک عورت نے بھی نبوت کا دعویٰ کردیا تھا جسے آج دنیا سجاح بنت حارثہ کے نام سے جانتی ہے
یہ وہ ابتدائی مسائل تھے جو اسلام کو درپیش تھے اور جن کا سد باب کرنا بہت ضروری تھا ورنہ اسلام کی جڑیں ہی اکھاڑ دی جاتیں، مگر ہم جانتے ہیں کہ یہ دین اللہ کا پسندیدہ دین ہے تو وہ اس کی حفاظت اپنے مخلص و مومن بندوں سے کرواتا ہے
حسان بن ثابت رضہ جو کہ محمد صلعم کی شان میں قصیدے کہا کرتے تھے، کیونکہ کفار اور مشرک عرب محمد صلعم کی توہین کرنے کا کوئی بھی طریقہ ہاتھ سے نا جانے دیتے تھے، ایک بار ایک کافر نے محمد صلعم کی شان کے خلاف کچھ شعر کہے تو محمد صلعم نے حسان بن ثابت رضہ کو بلایا اور فرمایا کہ ان کا جواب دو
وہ جواب آج قصیدہ حسان بن ثابت کے نام سے موسوم ہے
ایک بہترین فلم جو کہ بلاشبہ عربی میں ہے مگر عربی اور فارسی ہماری دینی و تاریخی وراثت ہیں
ہم بخوبی سمجھ سکتے ہیں کہ تہذیب اسلام کن شاندار اور نازک ادوار سے گزر کر پھلی پھولی
القعقاع بن عمرو التميمي
where are next parts of Alqaqa Series?????
ReplyDelete