Like us on Facebook

Aug 9, 2011

Imam Ali A.S 6 (Shaheed E Kufa)

قرآن پاک ایک ایسا ضابطہء حیات ہے جو قیامت تک کیلئے امت محمدی صلعم کیلئے نجات کا ذریہع ہے اسی طرح سنت رسول اکرم صلعم بھی ہمارے ایک عملی نمونہ ہے جس پر ہم عمل پیرا ہوکر دائمی نجات کیلئے سعی کرسکتے ہیں اور جنت کے حقدار ٹھہر سکتے ہیں
ظالم لوگ قرآن پاک کو تو بدل نہ سکے اور نہ ہی اس جیسا کوئی اور لاسکے جس میں انکی مرضی کا اسلام ہو مگر انہوں نے سنت نبی صلعم کا انہدام بہت بڑے پیمانے پر کیا اورجعلی احادیث کو گھڑنا شروع کردیا یہ دور ایسا تھا جب مسلمانوں کو دوست نما دشمن اور بیرونی اقوام سے خطرہ درپیش تھا
حیرت بات ہے کہ ہم جب کوئی حدیث سنتے ہیں کہ فلاں نے فلاں سے کہا مگر ہم نے کبھی یہ غور نہیں کیا وہ کیا وجوہات تھیں جب یہ سب یا کوئی ایک حدیث بیان کی گئی کیوں کسی راوی نے حدیث بیان کی وہ کیا حالات تھے کہ اسے وہ حدیث بیان کرنا پڑی یا اس نے اپنے گردو پیش میں کیا خلاف معمول تبدیلیاں ہوتی دیکھیں کہ اسے حدیث کو بیان کرنا پڑا
سب سے بڑھ کر یہ کہ امام بخاری اور دیگر تمام محدث جو کہ احادیث کی تدوین و ترتیب کررہے تھے وہ کیوں یہ کام ایک کمرے، ایک شہر یا ایک ملک میں نہیں کررہے تھے
اور وہ انکی ترتیب و تدوین کا کام قریہ قریہ اور ملک ملک جاکرکیوں کررہے تھے
جب یہ حدیث بیان کی جاتی ہے کہ مسجد نبوی صہ کی چھت  بارش کی وجہ سے ٹپک پڑی اور ہم نے دیکھا کہ محمد صلعم کیچڑ میں سجدہ فرمارہے ہیں اور کیچڑ ان کی پیشانی پر بھی لگ گیا
سوچنے کی بات ہے کہ مسلمان اتنے مفلوک الحال تھے کہ مسجد کو پختہ اور مضبوط نہ بناسکتے تھے اور کیا وہ فارس و
روم کے فن تعمیر سے واقف نہ تھے کیا ان کے پاس مدینۃالنبی میں مہندس نہ تھے جو ایسی عمارت تعمیر کرسکتے اور اسکو پختہ و مضبوط بنا سکتے وہ کیوں کھجور کے تنوں کے سہارے قائم تھی کیوں اس کی چھت کھجور کی ٹہنیوں اور خشک پتوں کی تھی
بات صرف اتنی سی ہے کہ محمد صلعم نے اس دنیا میں فطرتیت کو ترقی دی ہر کام خالص اور فطرت کے پیمانے سے دیکھا جائے یہی انکی تعلیم تھی
یہی وجہ حدیث کے بیان کی ہے کہ کیچڑ میں سجدہ کیا اور کیچڑ انکی پیشانی پر تھا
اصحاب کرام اس بات کو سمجھتے تھے جو محمد صلعم نے سکھائیں تھیں اور جو ساری نسلوں تک پہنچانا چاہتے تھے مگر افسوس کہ جاہ پرست اور مادہ طلب حکمرانوں نے ان تعلیمات کو کیا سے کیا بنا دیا
Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: Imam Ali A.S 6 (Shaheed E Kufa) Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top