Like us on Facebook

Jul 16, 2011

Seeker (Iranian Film in Urdu)

جستجو گر ایک ایرانی فلم ، جو کہ سبق آموز بھی اور عبرت سے بھر پور بھی
ایمان کی مضبوطی کا اندازہ آزمائش میں مبتلا ہونے کے بعد معلوم ہوتا ہے
اور شجر ممنوعہ سے پرہیز آدم کے بس میں نہیں تھا یا تھا یہ ایک الگ بحث ہے مگر آدم نے اور آدم کے بیٹوں نے بعد میں شیطان پر ثابت کردیا کہ انسان ثابت قدم بھی رہ سکتا ہے اگر اللہ کی رضا شامل حال ہوتو
اس فلم میں بھی ہدائت کار نے ایک کہانی کو بیان کیا ہے جس میں ایک آدمی کے ذمہ ایک اہم کام لگایا جاتا ہے کہ وہ ایک صندوق کو ایک ایسے علاقے میں پہنچائے جو بہت دور دشوار گزار اور چوروں اور راہزنوں سے بھر پڑا ہے اور اس پر مزید کہ اس صندوق میں بھی اسے جھانکنے کی اجازت نہیں تھیٴ
یہ ایک کہانی ہے مگر اس کہانی کو معرکہ ء حق و باطل کے تناظر میں دیکھنے سے ساری کہانی کی بہ آسانی سمجھ آجائے گی، ایک مضبوط اعصاب کے مالک نوجوان کی ایمان افزاء کہانی
اس کہانی کے کردار آدم و حوا ، شیطان اور دیگر مخلوقات کائنات کے ہیں جو انسان کی فتح و ناکامی میں عوامل کی طرح متحرک ہیں، اور شیطان رہ رہ کر آدم و اولاد آدم کو بہکانا چاہتا ہےْ
اس فلم میں ایک نوجوان جو کہ امانت کو بحفاظت منزل تک پہنچا کے سرخرو ہونا چاہتا ہے کو شیطان نما ایک دوسرا کردار رہزنوں کے ہتھے چڑھانے کا بندو بست کرتا ہے تا کہ امانت کو چرا لے جائے،
مگر با ہمت نوجوان اس امانت کو بالآخر بحفاظت منزل تک پہنچا دیتا ہے اور اس کی سچائی اور ثابت قدمی اس کو کامران اور سرخرو کرتی ہے
Must watch  
1
2
Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: Seeker (Iranian Film in Urdu) Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top