Like us on Facebook

Oct 14, 2011

Why We Make and Watch Islamic and Prophet Movies

There are many opinions about making of Islamic Movies about lives of our Prophets, Imams, and other greatest Islamic Scholars and personalities, few say it is not allow in Islam to show Spiritual personalities but as time is passing we are accepting secularization and doing ourselves secularized , it is not right to make and show them but now a days Arabs also making Islamic Movies as they made about Alqaqa bin Amr Altamimi who is Followers of Last Prophet PBUH in this film they filmed the reign of Last of days of Muhammad PBUH and reign of Abu Bakar Siddique, Umar bin Khattab, Uthman bin Affan, Ali al Murtza (Salaam on all) , they also made new serial about Hassan and Hussein A.S in Arabic and they also show two  persons in Characters of Hasan and Hussein A.S , they also made film on Umar Bin Abdul Aziz, ,,,, and many more films on Islamic personalities are in the world, due to Media War by the Zionists and Jews against Islam and Muslims. we should take these movies only for study.
اپنے اکابر ، بزرگان اور شاندار ماضی کے زندہ و جاوید کرداروں کی سوانح قلمبند کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم نسلِ نو کو اپنے شاندار و روشن ماضی سے متعارف کروائیں، مگر آجکل کی نسل کتب کا مطالعہ کرنے کا بالکل بھی شغف نہیں رکھتی ، بہت کم ایسے نوجوان ہوں گے جو کتابوں کے مطالعے کے شوقین ہیں ورنہ ہندوستان کی فلم اور ٹی وی چینلز نے ہمارے اخلاق کا جنازہ نکال رکھا ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی آئیندہ نسل کو اس علمی و ثقافتی میراث کا امین بنائیں جو ہمارے اسلاف چھوڑ گئے تھے جو قومیں اس میراث کی نگہداشت نہیں کرتیں اور جنہیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ ان کے اسلاف میں کتنے فلسفی، مؤرخ، شاعر ، مصنف، ادیب، مفسر، محدث، آئمہ کرام، مجتہدین، مبلغین، موجد اور دین کی حفاظت کرنے والے مجاہد تھے وہ خود اعتمادی سے محروم ہوکر دوسری اقوام کی حاشیہ بردار بن جاتی ہیں اور انکی پیروی و نقالی کو کمالِ زندگی سمجھنے لگتی ہیں ہم ماضی کے امین اور مستقبل کے داعی ہیں اور داعی وہی قوم بن سکتی ہے جو مرعوب نہ ہو ہم الحمد للہ مسلمان ہیں خواہ ہم ہندوستان کی فضا میں ہوں، فارس کی فضا میں ، عرب کی فضا میں ، مغرب کی فضا میں یا دیگر دنیا کے کسی کونے میں ہوں اسلام ہم سب میں مشترک ہے اس لئے بطور مسلمان ہماری ذمہ داریاں بھی مشترک ہیں تمام فرقہ وارانہ اختلافات اور مسلک و مشرب کی سطح سے بلند ہوکر ہم نے دین اسلام کا بول بالا کرنا ہے ہم نے محمد صلعم کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہے ہم نے مہدی خلفاء ، صحابہ کرام، آئمہ اور علمائے حق کی پیروی کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکہ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے بنی نوع انسان کی کامیابی کی ضمانت بننا ہے مگر ہم دوسو سال سے یہود ہنود کی پیروی کرنے میں مصروف ہیں ہم شیطان اور اس کے چیلوں سے مرعوب ہوکر اپنا مقصد کھو چکے ہیں ہم بھول چکے ہیں کہ ہم امت وسط ہیں آج ہم ملٹن، شیلے، آئین سٹائن، مارٹن لوتھر، نیوٹن، الفرڈ مارشل، آسکر وائلڈ، روزویلٹ اور مینڈیلیف سے تو متعارف و متاثر ہیں مگرہم سیرت نبی صلعم ، حیات صحابہ و صحابیات کرام، حیات امہات المؤمنین، خلفائے راشدین،  حسین رضہ، جعفر صادق، امام تیمیہ، مالک بن انس، احمد حنبل، احمد سرہندی، شاہ ولی اللہ محدث دہلوی،رومی، رازی، سینا، کندی، فارابی، ابین قیم، جوزی، طبری اور دیگر حق پرست لوگوں سے قطعاًناآشنا ہیں کیوں کہ ہم اپنے اسلاف کو جاننے کیلئے ورق گردانی کی خصوصیت اور واقعات و حادثات کی تحقیق سے بالکل عاری ہوچکے ہیں۔ ہم اس بھاٹ کی طرح ہیں جو دوسروں کے نسب نامے تو جانتا ہے مگر اپنے اجداد سے بالکل واقفیت نہیں رکھتے
اقوام مغرب و صیہونی لوگ عالم اسلام پر سیاسی و عسکری غلبہ حاصل کرنے کیلئے کئی طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں انہی میں سے ایک یہ ہے کہ مرعوب و محکوم قوم کی تاریخ مسخ کرکے اسکے سلاطین کو اوباش، اولیاء کو ٹھگ، آئمہ کرام کو لالچی، علمائے حق کو جہلاء اور محققین و موجدین کو زر پرست کے مکروہ روپ میں پیش کیا جائے
موجودہ دور میں دجالی قوتوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بطور ہتھیار اسلام کے خلاف استعمال کرنا شروع کیا ہوا ہے اور ہم بظاہر انٹرنیٹ کے سحر میں گرفتار تفریحی مواد کی دستیابی کیلئے ان کے گرویدہ بنے ہوئے ہیں حتیٰ کہ ہالی وڈ کی ہر فلم ڈر، خوف، شیطانی فلسفہ ، دجال کی راہ ہموار کرنے والی، اور عقیدہء توحید و آخرت پر سے ایمان ختم کرنے والی ہ
ے، اور ہم ہی نہیں بلکہ ساری دنیا خواہ کسی بھی مذہب سے ہیں وہ سب کے سب اس دجالی تہذیب کی سحر انگیزی میں گرفتار ہیں، ان حالات ہمارا دینی و ملی فریضہ ہے کہ ہمارے تمام ادبی و تفریحی ادارے ایسا مواد فراہم کریں جن میں ہمارے عظیم اسلاف کے افکار پر مناسب تفریحی و تعلیمی انداز میں روشنی ڈالی جائے کہ ہماری موجودہ اور آئیندہ نسل اپنے ماضی پہ ناز کرنے لگے اور صیہونی و دجالی فریب کے دام میں گرفتار ہونے کی بجائے اپنے منصب و مقصد کو پہچان کر دینی فریضہ بہ طریق احسن  ادا کرے
موجودہ دور میں بھی کتاب کی اہمیت سے انکار نہیں‌کیا جاسکتا مگر اسلامی واقعات و شخصیات کی فلمبندی اس انداز میں کی جائے کہ نہ تو ان بزرگوں کی روحانی مرتبے میں کمی ہو اور نہ ہی کسی گروہ کی دل آزاری ہو فلمبندی کرنے والے گروہ کی ذمہ داری ہے کہ و غیر جانبدارانہ مآخذ سے استفادہ کرے اور کسی بھی اسلامی علمی و دینی شخص کی حیات کو غلط انداز میں پیش کرنے سے گریز کرے یہ ذمہ داری ہم ناظرین پر بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ بھی ماضی کی عظیم دینی و روحانی شخصیات کی حیات کو سمجھنے کے بعد رائے کا اظہار کریں اور اگر کسی واقعے کی درست تشریح نہ ملے تو اصل ماخذ سے رجوع کرے
دعا ہے کہ اللہ ہمارے علم میں برکت اور اضافہ فرمائے اور ہمیں درست راہ کی طرف چلاتے ہوئے ہمارا خاتمہ کلمہ طیبہ پر کرے ۔ آمین
Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: Why We Make and Watch Islamic and Prophet Movies Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top