Like us on Facebook

Sep 20, 2011

United Nations is not a Representative Institution of All Nations

United Nations is not a Representative Institution of  All Nations
66 Annual Conference of General Asembaly of United Nations in America

اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کا چھياسٹھواں سالانہ اجلاس منگل بیسس ستمبر کو شروع ہوگيا - اس اجلاس ميں دنيا کے ايک سو ترانوے ملکوں کے سربراہان مملکت اور نمائندے شرکت کررہے ہيں -
دہشت گردي کے خلاف جنگ کے لئے جامع کنونشن کي تدوين، ايٹمي ترک اسلحہ، آزاد فلسطيني رياست کي تشکيل اور غربت اور بيماريوں کي بيخ کني اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے اجلاس کے اہم ترين موضوعات ہيں ـ اسي طرح اقوام متحدہ کے ڈھانچے ميں اصلاح کا موضوع بھي زير بحث رہے گاـ
اقوام متحدہ ميں اصلاحات کا ايک اہم ترين مسئلہ ويٹو پاور کا خاتمہ ہے جو سلامتي کونسل کے پانچ مستقل ارکان کو حاصل ہےـ چونکہ يہ پانچو ممالک کسي بھي صورت ميں اس غير منصفانہ حق کو ختم کئے جانے پر تيار نہيں ہيں لہذا مستقل ارکان کي تعداد ميں اضافے کي بات ہو رہي ہےـ مستقل ارکان کي تعداد ميں اضافے کا جہاں تک تعلق ہے تو موجودہ مستقل ارکان يعني امريکہ، فرانس برطانيہ روس او ر چين اپنے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہي کسي نئے ملک کو مستقل رکنيت ديئے جانے کي حمايت کريں گے، لہذا کسي ايک ملک پر سب کا متفق ہونا مشکل ہے، اسي لئے اقوام متحدہ ميں اصلاح کا مسئلہ دس سال سے موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس ميں کوئي پيشرفت نہيں ہو سکي ہےـ
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ موجودہ شکل ميں دنيا کے تمام ممالک کا نمائندہ ادارہ نہيں ہےـ
پير کي رات نيويارک کے جان ايف کينيڈي ہوائي اڈے پر صحافيوں سے گفتگو ميں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دوسري عالمي جنگ کے نام نہاد فاتح ممالک کے تسلط ميں کام کررہاہے لہذا اقوام متحدہ موجودہ شکل ميں دنيا کي تمام اقوام کا نمائندہ ادارہ نہيں ہےـ
صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ قوموں کے مطالبات کي حمايت کرے اور ان کے حقوق کي بازيابي کے لئے کارروائي کرےـ
صدر ايران نے کہا کہ تمام ممالک کو اقوام متحدہ ميں آزادانہ آنے جانے کي اجازت ہوني چاہئے جبکہ اس ادارے ميں جانے کے لئے امريکہ سے ويزا حاصل کرنا پڑتا ہے جو خود بھي ديگر ممالک کي طرح اس ادارے کا ايک رکن ہےـ ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ دنيا کي تمام اقوام کے حقوق اور انسانوں کے وقار کي حفاظت کرے-
Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: United Nations is not a Representative Institution of All Nations Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top