Like us on Facebook

Aug 10, 2011

Imam Ali A.S 13 (Shaheed E Kufa)

جنگ جمل کا نتیجہ حضرت علی رضہ کے برحق ہونے کا ایک ثبوت تھا
حضرت محمد صلعم کی احادیث جو کہ ایک معجزانہ شان رکھتی ہیں میں بیان کیا جاچکا تھا کہ علی کے ساتھ جو بھی جنگ کرے کا وہ حق پر نہیں ہوگا اور علی ہی حق پر ہونگے
محمد صلعم کی احادیث بخاری کی کتاب الفتن اور امام شوکانی اور بہت سی مستند کتابوں میں درج ہیں جن میں حضرت علی کے برحق ہونے کی خبریں ہیں
ایک چھوٹا سا موازنہ درج کرتا ہوں
جنگ جمل میں ہر ممکن حد تک حضرت علی رضہ نے کوشش کی کہ جنگ سے گریز کیا جائے اور حضرت عائشہ کے بھائی محمد بن ابی بکر صدیق رضہ بھی پیغام لے کر حضرت عائشہ کی جانب جاتے رہے کہ یہ معاملہ افہام تفہیم سے حل ہونا چاہئے
مگر بصرے کا ایک یا دو قبیلے حضرت عائشہ رضہ کی رائے پر غالب آگئے اور جنگ ناگزیر ہوگئی
حضرت علی رضہ نے فرمایا کہ جو گر جائے اس کو نشانہ نہ بناؤ، جو بھاگ جائے اس کا پیچھا نہ کرو اور مخالفین کا مال مال غنیمت نہیں ہے کیونکہ یہ بھی مسلمانوں کا مال ہے اور ہمارا مقصد صرف بغاوت فرو کرنا ہے اس لئے انکا مال ہمارے لئے حلال نہیں ہے
جنگ کے بعد حضرت علی رضہ کو حضرت عائشہ کی فکر لاحق ہوئی انکی خیریت دریافت کروائی اور انکو بحافاظت بصرے کی 40 معذز اشراف زادیوں کے ہمراہ واپس روانہ کیا اور خود بھی انکی معیت میں تھوڑے فاصلے تک گئے
یہ حضرت علی کی خلافت کی جھلک ہے
آئیندہ اقساط میں اور امام حسن کی زندگی کی فلم میں معاویہ اور آل امیہ کی ملوکیت کی جھلک پیش کی جائے گی
صاحب بصیرت و درک خود ہی ادراک کرسکتے ہیں اسلامی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کس نے کی
مجموعی طور پر جنگ جمل میں جہاں دونوں گروہوں کو نقصان ہوا اسی طرح معاویہ کو فائدہ ہوا

Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: Imam Ali A.S 13 (Shaheed E Kufa) Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top