Like us on Facebook

Aug 7, 2011

Imam Ali A.S 1 (Shaheed E Kufa)

امام علی رضہ کی زندگی کے آخری دس سالوں کی کہانی جب انکو خلیفۃالمسلمین چنا گیا جو کہ بالکل شرعی طریقہ کے مطابق تھا مگر معاویہ نے ان کی خلافت کو تسلیم کرنے سے انکار کیا جو کہ امت مسلمہ میں انتشار و بغاوت کا پہلا بیج تھا جو بنو امیہ نے بویا قتل عثمان کا بہانہ بنا کر معاویہ نے دمشق کی گورنری چھوڑنے سے انکار کردیا
صحابی کی شان کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہے نبی پاک صلعم نے فرمایا تھا کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جن کی بھی پیروی کرو گے منزل کو پالو گے
معاویہ کی کوئی ایک خوبی جو اسلام سے مطابقت رکھتی ہو تاریخ میں نہیں ملتی،،
میقات صلوٰۃ ،نظام زکوٰۃ، اہتمام حج، رسول اللہ صلعم کے فرمانوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بہت سی بدعتیں جو کہ محمد صلعم نے اسلام کے بعد ختم کردیں تھیں اور جاہل عرب میں جو کہ عام تھیں معاویہ نے وہ زندہ کیں
اور ان پر زبردستی عمل کروایا
یہ سب کچھ تاریخ کا حصہ ہے، تاریخ کی تمام چھوٹی بڑی کتابوں جن میں طبری اور صحیح بخاری کی کتاب الفتن میں بھی ایسے بہت سے واقعات درج ہیں جن کو آج ہم عظمت صحابہ کے مقدس پردے میں چھپا دیتے ہیں
اللہ نے تو انبیاء کے بیٹو اور خود نبیوں کو بھی غلط کام کرنے پر کوئی رعائت نہیں دی، تو ‘‘صحابہ‘‘ کس شمار میں
حضرت علی کا طریقہ بھی حضرت عمر رضہ ، صدیق رضہ اور عثمان رضہ سے مختلف نہ تھا
ہاں مگر معاویہ کا طریقہ ضرور غیر اسلامی تھا، بیت المال کو ذاتی تحویل میں لے لیا اور دل کھول کر غلط استعمال کیا
ایک بار حضرت عمر کی بیماری میں طبیب نے شہد تجویز کیا اور کہا کہ بیت المال میں مشکیزے بھرے پڑے ہیں مگر آپ رضہ نے جمعۃالمبارک کا انتظار کیا اور خطبہ میں لوگوں سے اجازت لی
اسی طرح کے بہت سے دیگر واقعات ہیں جو کہ صاف اور عیاں ہیں
اللہ فرماتا ہے کہ سچ کو جھوٹ کے پردوں میں مت چھپاؤ
ابو بکر صدیق رضہ ، عمر رضہ اور عثمان رضہ کی خلافت میں کوئی شبہ نہیں
احادیث میں ہے کہ رسول اکرم صلعم نے فرمایا کہ میرے بعد تیس سال خلافت راشدہ ہے اور اس کے بعد کاٹ کھانے والی بادشاہت
حضرت ابو بکر صدیق رضہ سے لیکر حضرت امام حسن رضہ کے سلح معاویہ تک تیس سال پورے ہوجاتے ہیں
نبی اکرم صلعم کی بات کا پورا ہوجانا ان کے سچے اور برحق نبی ہونے کی دلیل کے ساتھ ساتھ انکے معجزے بھی ہیں
اسی طرح جنگ صفین ، نہروان ، جمل ، صلح مابین امام حسن اور شہادت حضرت امام حسین رضہ تک جو جو پیشن گوئیاں مخبر صادق محمد صلعم نے کی تھیں سب کی سب پوری ہوئیں ان سب میں حق علی کے ساتھ تھا
حضرت عائشہ اور طلحہ و زبیررضہ اور وہ صحابہ جو اس جنگ کو مسلمانوں کی آپس کی جنگ سمجھ کر لا تعلق ہوگئے یا ظلم و بربریت پر خاموش ہوگئے انکی غلطی کی نوعیت ایسی نہیں کہ ان کو مورود الزام ٹھہرا کر انکو برا بھلا کہا جاسکے مگر جن لوگوں نے ناحق امت مسلمہ میں فساد پھیلایا اور اتمام حجت کے بعد بھی باز نہ آئے وہ ضرور ملعون ہیں
ہر قسط کے ساتھ ساتھ تمام واقعات کی مختصر تشریح کردی جائے گی
اللہ ہم سب کو معاف فرمائے
آمین
 

Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: Imam Ali A.S 1 (Shaheed E Kufa) Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top