Like us on Facebook

Aug 25, 2011

Father (New Iranian Movie in Urdu)

رشتوں کی کہانی،، ایسے رشتے جو سچے ہوتے ہیں ، جن میں مبالغہ قطعی ہنیں، مگر بعض اوقات غلط فہمیاں یا نافہمیاں ان اٹوٹ رشتوں کو ایسے دوراہے پر لے جاتی ہیں کہ رشتے نبھاتے ہوئے انسان مشکلات سے دوچار ہوجاتا ہے
یہ فلم بھی ایسے ہی رشتوں کی کہانی پر مشتمل ہے ایک ایسی کہانی جو کہ ہمارے اپنے معاشرے میں کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے
افسانوی کرداروں کے تانے بانے سے بنی ایک دلسوز کہانی
ہم جانتے ہیں کہ ہر افسانے کی بنیاد کسی نہ کسی واقعاتی سچائی پر مبنی ہوتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر واقعہ افسانہ بن جاتا ہے
ایسی کہانیوں میں ہم اپنے معاشرے کا چہرہ دیکھ کر اس میں بسی برائیوں کا مشاہدہ کرکے ان برائیوں کو دور کرسکتے ہیں

یہ کہانی ایک ماں اور اس کے کمسن مگر ضدی اور اناپرست بیٹے اور اس کے سوتیلے باپ کے گرد گھومتی ہے  جس سے اس کی ماں نے پہلے شوہر کے مرنے کے بعد شادی کرلی تھی،،4 بچوں کی موجودگی میں دوسری شادی کرنا کوئی گناہ نہیں مگر شادی کرنے اور نہ کرنے دونوں پر ہی معاشرہ عورت کو معاف نہیں کرتا
کمسن مگر ضدی بیٹا اپنے سوتیلے باپ سے نفرت کی وجہ سے اسکی محبت کو سمجھ نہیں پاتا اور اپنے سوتیلے باپ کو مزہ چکھانے کی بابت سوچتا ہے اور اس میں وہ کسی حدتک کامیاب بھی ہوجاتا ہےسوتیلے باپ سے نفرت اس ضدی لڑکے ایک ایسے اقدام کی طرف مجبور کرتی ہے کہ جس کے بعد اس کے سوتیلے باپ کی زندگی بھر کی محنت پر پانی پھرجائے
مگر باپ کی خوش قسمتی کہ وہ اس مسئلے پر تو قابو پالیتا ہے مگر بدقسمتی اب بھی ا س سے دامن گیر رہتی ہے اور وہ اپنے سوتیلے بیٹے سمیت جس سے وہ محبت بھی کرتا ہے ایک بے آب و گیاہ ریگستان میں پھنس جاتا ہے بھوک اور پیاس اسے دیوانہ کردیتی ہے مگر اس دیوانگی میں انکو اس صحرا سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ملتا
بالآخر صحرا سے باہر نکلنے کی ایک سبیل بن جاتی ہے جو کہ سبب بنتی ہے اس ضدی بیٹے میں تبدیلی کی، جو اس کو سمجھاتی ہے کہ جزبہء پدری کیسے د ل میں جاگزیں رہتا ہے اور اگر سوتیلا باپ محبت و شفقت سے پیش آئے تو اس نعمت خداوندی کو خوشی سے قبول کرلینا چاہئے اور یہ بھی کہ اس کی ماں نے مجبوری میں کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا تھا

1
2
Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: Father (New Iranian Movie in Urdu) Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top