Like us on Facebook

Aug 14, 2011

The Loneliest Commander 9 (Urdu) Imam Hassan A.S

کندی جو کہ معاویہ کی فوج سے جا ملا تھا اس کی وجہ سے بہت سے لوگ حضرت حسن رضہ کی فوج کا ساتھ چھوڑ کر فوجی پڑاؤ سے واپس کوفہ چلے گئے جن میں خوارج بھی شامل تھے، اس دوراں قیس ابن سعد انصاری رضہ نے مسجد کوفہ میں ایسی جامع تقریر کی کہ بہت سے مسلمان معاویہ سے جنگ کرنے کیلئے تیار  ہوگئے اور اپنی تلواروں کے ہمراہ پڑاؤ کی طرف روانہ ہوگئے
خوارج اور بہت سے ساتھی یہ گمان کررہے تھے کہ کندی جس کی وفاداری پر شبہ نہیں کیا جاسکتا تھا اگر وہ معاویہ سے مل سکتا ہے تو عدی بن حاتم اور حجر ابن اودے، قیس ابن سعد انصاری رضہ اور دیگر کبار صحابہ رضہ کے بارے میں یقین نہیں کہ کہیں وہ بھی معاویہ سے نہ مل جائیں
جبکہ حسن رضہ سے بیعت کے وقت یہ سب صحابہ کرام رضہ جو حضرت حسن رضہ کے وفادار ساتھیوں میں تھے یہ گمان کررہے تھے کہ  اب شاید لوگ مخلص ہوگئے ہیں اور آئندہ یہ لوگ حضرت علی رضہ کے دور والی غلطی نہیں دہرائیں گے

قیس ابن سعد انصاری کے بارے میں تاریخ کی کتابوں میں مذکور ہے کہ یہ ایک بہت جری قد آور ، مضبوط اور بہادر جنگجو تھے یہ جسمانی طاقت اور زور کا عظیم الشان نمونہ تھے.20 کے قریب لڑائیوں میں داد شجاعت پاچکے تھے، اسی طرح انکی دینداری بھی بے مثل تھی، دین کے ارکان جان کے خطرے میں بھی ادا کرسکتے تھے، ایک روز نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک سانپ عین اسی جگہ کنڈلی مارے بیٹھا تھاجس جگہ سجدے میں ماتھا ٹکتا تھا قیس جس طرح نماز پڑھ رہے تھے پڑھتے رہے اور جب سجدے میں گئے تو سانپ کے قریب پیشانی سجدے میں ٹکادی سانپ فوری گردن سے لپٹ گیا مگر اس نے کاٹا نہیں ، جب قیس نماز مکمل کرچکے تھے تو سانپ کو گردن سے چھڑا کر الگ کردیا 
یہ معاویہ کو حق پر نہیں سمجھتے تھے، جب قیس رضہ حضرت علی رضہ کی طرف سے مصر کے حاکم تھے تو معاویہ نے قیس رضہ کو خط لکھا اور ان القاب سے شروع کیا
اے یہودی کے بیٹے یہودی
تو قیس نے جواب میں لکھا کہ
اے بت پرست کے بیٹے بت پرست
تو نے بے دلی سے اسلام اس وقت قبول کیا جب تو مجبور کیا گیا لیکن جب تم نے اسلام چھوڑا تو دل سے خوش ہوکر چھوڑا، تیرا دین اگر کچھ ہے تو کل کی بات ہے مگر تیری عیاری ہمیشہ کی ہے



Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: The Loneliest Commander 9 (Urdu) Imam Hassan A.S Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top