Like us on Facebook

Aug 14, 2011

The Loneliest Commander 8 (Urdu) Imam Hassan A.S

حضرت حسن رضہ کی مسجد کوفہ میں بیعت کرنے والوں میں خوارج بھی شامل تھے جنہوں نے علی بن ابی طالب رضہ کو شہید کیا تھا ، خوارج کا مقصد یہ تھا کہ حسن رضہ معاویہ کے ساتھ جنگ برپا کریں کچھ لوگوں نے بیعت کے وقت شرط رکھی کہ ہم اس شرط پر آپکی بیعت کرتے ہیں کہ آپ معاویہ سے جنگ کریں گے مگر آپ رضہ نے کہا کہ تمہیں میرا حکم ماننا ہوگا جس سے میں جنگ کا حکم دوں اس سے لڑنا ہوگا اور جس سے روکوں اس سے رک جانا ہوگا
ان لوگوں بادل نخواستہ بیعت کرلی،
دوسری طرف معاویہ کو جونہی پتہ چلا کہ حسن رضہ کی بیعت اختتام پذیر ہوئی اور عراق والوں نے جوش و جذبے کے ساتھ انکی بیعت کی ہے تو معاویہ بھی مصر و شام سے تجدید بیعت کی اور ایک لشکر جرار لے کر عراق کی سمت حرکت کرنا شروع کی
حضرت حسن رضہ کو جب معاویہ کیا س پیش قدمی کی خبر ملی تو آپ نے بھی جنگ کی تیاری شروع کردی اور قیس ابن سعد کو ہراول دستے کے طور پر آگے روانہ کردیا اور خود ان کے پیچھے جانے کی تیاری شروع کردی
مگر اس دوران حضرت حسن رضہ کے طلایہ گرد دستے کو سپہ سالار کندی فریب میں آکر معاویہ کے لشکر میں پہنچ گیا جس کی وجہ سے کوفہ والے بہت دل ہوئے اور بہت سے لوگ حسن رضہ کا ساتھ دینے سے کترانے لگے
کیونکہ حضرت علی رضہ نے جب کوفہ کو دارلخلافت بنایا تو وہ ایک میدان میں فروکش ہوئے تھے اور عالیشان محلات کے بارے میں فرمایا تھا کہ
عمر رضہ نے بھی ہمیشہ ان عالیشان محلات کو حقارت کی نظر سے دیکھا ہے
مجھے بھی اس کی حاجت نہیں ہے
انکے عدل اور اسلام پسندانہ فیصلے دنیا پرست لوگوں کو تکلیف دیتے تھے اس لئے وہ حضرت علی رضہ کو پسند نہیں کرتے تھے
حضرت حسن رضہ بھی اپنے والد گرامی کی تصویر اورخلفائے گذشتہ کی عملی تفسیر تھے

Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: The Loneliest Commander 8 (Urdu) Imam Hassan A.S Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top