Like us on Facebook

Sep 13, 2011

Volunteer for Death 1 (Suicide Actions) Causes and Reactions

دہشت گردی کیا ہے؟
دہشت گردکاروائیاں کیا ہیں ؟
کیا اسلام میں دہشت گردی ہے؟
کیا اسلام دہشت گردی کی اجازت دیتا ہے؟
ہرچند کہ اس کی کوئی جامع یا مستند تعریف اب تک متعین نہیں کی جاسکی تاہم تمام اہل علم کا اس پر اتفاق ہے کہ کوئی بھی ایسا عمل جس میں تشدد پایا جاتا ہے دہشت گردی کہلاتا ہے
اس عمل کے نتیجے میں تین قسم کے نتائج اخذ ہوسکتے ہیں
اول ۔۔ اس عمل میں عام لوگوں یا غیر حربی یا دونوں قسم کے لوگوں کو ہلاک یا مجروح کیا جاتا ہے
دوم ۔۔ ایسا عمل مخصوص لوگوں یا اداروں یا عام لوگوں کی املاک کو ضائع یا تباہ کردیتا ہے
اس عمل کی سب سے اہم اور خاص بات ہے کہ ایسے عمل کی اجازت کسی بھی ذمہ دارقانونی شخص یا ادارے سے نہ ملی ہو
درج بالا تعریف کو درست و صحیح مانتے ہوئے ہمیں بہت سی تنقیحات کا سہارا لینا پڑے گا تاکہ دہشت گردی کی وضاحت کی جاسکے موجودہ ابلیسی نظام کے کارکنان اور اسلام دشمن عناصر اپنی بھرپور قوت اور توانائیوں سے اسلام جیسے فطری اور امن دینے والے دین کو دہشت گرد بنانے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ ان کے اپنے اعمال اس قسم کے ہیں کہ انکی بیخ کنی کیلئے جہاد ایک لازمی و یقینی امر ہے تاکہ اس ارض سے فساد کا خاتمہ کیا جسکے اور جب ان شیطانی گروہوں کی  اصلاح کیلئے کوئی بھی ایسی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو یہ اسے دہشت گردانہ فعل گردانتے ہیں اور اسلام کو دہشت گردی کا دین اور مسلمانوں کو دہشت گرد کہتے ہیں
اللہ تعالیٰ نے اس ارض کو بنی نوع انسان کیلئے مسکن اور مستقر بنایا اور جس وقت اللہ نے اس ارض کو انسان کیلئے مسکن و مستقر بنایا اس وقت زمین کی حالت اصلاح پر قائم تھی یا اس کی اصلاح کردی گئی تھی
چنانچہ قرآن فرماتا ہے کہ
زمین میں فساد برپا نہ کرو جبکہ اسکی اصلاح کی جاچکی ہے (اعراف 56 )۔
اللہ نے آدم و حوا کو اس زمین پر بسایا تو اللہ نے اسی وقت آدم و حوا کے توسط سے تمام نوع انسانی کو اس بات کی خبر دی کہ اس زمین کو سابقہ مخلوقات کی آلائشوں اور آدم و حوا کے الجنۃ کے گناہ کے بوجھ سے پاک کردیا ہے
یعنی اب دونوں (آدم و حوا)اور اس زمین کو اصلاح پر قائم کردیا ہے اور اب ابکو فساد زدہ نہ کرو
اور اعراف سورۃ کی آیات 57 کے معاًبعد قرآن فرماتا ہے
بے شک ہم نے نوح عہ کو بھیجا انکی قوم کی طرف
یہ آئت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ زمین پر فساد اس قدر زیادہ ہوگیا تھا کہ اللہ نے نوح کو رسول بناکر بھیجا تاکہ وہ اصلاح قائم کریں جبکہ اس سے پہلے صرف نبی ہی مبعوث ہوتے رہے ہیں
یوں تو فساد کے بہت سے ابواب اور اقسام ہیں مگر سب سے بڑا فساد وہ ہے جس کی وجہ سے اس زمین پر حرمت نفس منہدم ہوجائے

جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 


Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: Volunteer for Death 1 (Suicide Actions) Causes and Reactions Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top