Like us on Facebook

Sep 11, 2011

Sweeping Security Effort Planned for 9/11 Events

امريکہ ميں گيارہ ستمبر کي برسي کے موقع پر واشنگٹن اور نيويارک ميں ممکنہ حملوں کي خبروں کے بعد ہنگامي حالات کے نفاذ کا اعلان کر ديا گيا ہے -
خبروں کے مطابق امريکہ ميں نئے حملوں کے خدشے کے بارے ميں خبروں کے بعد سنيچر کے روز واشنگٹن ميں ميٹرو اسٹيشن پر تربيت يافتہ کتے تعنيات کر دئے گئے اور بروکلين پل پر تعينات پوليس اہل کاروں نے پل سے گزرنے والي تمام گاڑيوں کي تلاشي لي 
امريکہ ميں انسداد دہشت گردي کے اہل کاروں نے ، گيارہ ستمبر کي برسي کے موقع پر امريکہ ميں ممکنہ طور پر دہشت گردانہ حملے کي خبروں کے بعد ، کم سے کم دو ايسے لوگوں کے بارے ميں تحقيقات شروع کر دي ہے جنہيں القاعدہ کي جانب سے نيويارک يا واشنگٹن مين کچھ دھماکے کرنے کي ذمہ داري سونپي گئ ہے - امريکي پوليس حکام نے بتايا ہے کہ پاکستان و افغانستان ميں تعنيات خفيہ ايجنسي کے ايک عہدے دار نے امريکي خفيہ ادارے کے حکام کو ، گيارہ ستمبر کے دن امريکہ ميں حملے کي سازش سے مطلع کيا ہے افغانستان ميں امريکي خفيہ ادارے کے ايک عہديدار نے بتايا ہے کہ افغانستان سے دو افغان نژاد امريکي شہري امريکا ميں حملے کرنے کےلئے مختلف راستوں سے امريکا پہنچ چکے ہيں
اگرچہ امريکا ميں بعض حکام کا يہ بھي کہنا ہے کہ يہ اطلاعات درست نہيں ہيں اس کے باوجود واشنگٹن اور نيويارک ميں ہائي الرٹ کرديا گيا ہے
واضح رہے دو عشروں کے دوران ،د ہشت گردي اور ملک کے اندر اور باہر امريکي مفادات پر حملے کا خدشہ ، ہميشہ اس ملک کے سياست دانوں ، ذرائع ابلاغ اور عوام کے لئے تشويش کا باعث رہا ہے

Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: Sweeping Security Effort Planned for 9/11 Events Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top