Speech - Tanaza-e-Quds ka deeni pas manzar - Urdu
Moulana Syed Ali Murtaza Zaidi delivered this speech on the martyrdom anniversary of Shaheed Hamid Ali Bhojani (Ex President Khoja Pirhai Shia Isna Asheri Jamat) and martyrs of Mehfil e Murtaza .
(Video of this speech is below Urdu Text , Must Listen) ویڈیو تقریر اس تحریر کے آخر میں ہے لازمی سنیں
مسلمانان عالم کو یہ بات بخوبی ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ اسرائیل کا خاتمہ آسان نہیں، جو ایسی توقع رکھتے ہیں کہ معاصر نظام کے تحت اسرائیلی ریاست کے ساتھ پر امن بقائے باہم کا معاہدہ یا سمجھوتہ ممکن ہے یا یہ کہ باہمی گفت و شنید کے ذریعے اہل فلسطین کے حقوق بحال ہوجائیں گے وہ عالم خواب میں ہیں،
اسرئیل خلافت طاغوت کا قلب اور دارلفساد اور قبلہ ہے بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہے کہ اسرائیل کی حیثیعت بیت اللہ کے مقابلہ میں بیت الشیطان کی ہے لہذا جب تک مغرب کے شیطانوں کے جسم میں جان ہے اسرائیل زندہ رہے گا ، جس طرح دیومالائی کہانیوں میں کسی دیو یا جن کی جان ایک طوطے میں ہوتی ہے اسی طرح مغربی تہذیب کی جان اسرائیل میں پوشیدہ ہے امت مسلمہ اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہی ہے خوشحال عرب ممالک کے حکمرانوں کی عیش کوشیوں اور حماقتوں نے اس نزاکت کی سنگینی کو دوچند اور سہ چند کردیا ہے یہ گھڑیاں اپنی ہلاکت خیزیوں کے اعتبار سے فتنہء تاتار سے سینکڑوں گنا زیادہ سخت ہیں، ایسے موقع پر امت کے ہر گروہ، فرقہ، مسلک، مذہب اور مشرب کو باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مخلصانہ طور پر اپنااسلامی کردار ادا کرنا چاہئے، امت مسلمہ کو چاہئے کہ سارے خود غرضانہ مفادات سے یکسر الگ ہوکر اور سارے اختلافات بھلاکر بلاتاخیر مجتمع اور صف بستہ ہوکر مغرب کے سحر سے خود آزاد کرواکر سارے وسائل بروئے کار لائے اور مغربی ابلیسی سیلاب کو روکنے کی کوشش کرے ، ورنہ ایسے نقصان کا اندیشہ ہے کہ امت صدیوں تک بھی اس کا ازالہ نہیں کرسکے گی، نیا نظام عالم
(New World Order)
جس کی توسیع ایک مدت سے صیہونی شروع کرچکے ہیں اور اب سیل بے پناہ کی طرح آرہا ہے اس کا واحد مقصد ملت اسلامیہ اور اسلامی تاریخ و تمدن کے گہواروں کو صفحہء ہستی سے مٹاناہے
اسی طرح قرآن و احادیث مبارکہ میں اس نظام کو بخوبی دیکھا جاسکتا ہے جو حرمین شریفین میں جاری ہے یہ محض عقیدت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ نظام نظام عالم سے راست متعلقہ ہے
قرآن میں ہے کہ : آج کے بعد کوئی مشرک اس میں نہ آئے
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : یہود و نصاریٰ کو جزیرہ عرب سے نکال دو
اور وہ تمام احادیث جو کہ حرمین شریفین سے متعلق ہیں ، جن میں مذکور ہے
اول 1 ۔ لیارزن الایمان بین ھذین المسجدین (مسند احمد)۔
دوم 2۔ من مات بعثنۃاللہ امنین (طبری)۔
سوم 3۔ لن یدخل الدجال مکہ(بخاری، مسلم، مسند احمد)۔
چہارم 4 ۔ لا یدخل الطاعون مکہ (مسند احمد)۔
پنجم 5 ۔البقاع المبارکہ بین مکہ و مدینہ (بخاری، مسلم)۔
ششم 6 ۔ المدینہ طابۃ (بخاری مسلم)۔
ہفتم 7 ۔ ھوی الرسول ان یموت فی المدینہ (موطا)۔
ہشتم 8 ۔ ھوی عمران یموت فی المدینہ (بخاری )۔
نہم 9 ۔ الرغبہ فی الموت بالمدینہ (ترمذی، ابن ماجہ)۔
دہم 10 ۔ صالح المدینہ و مدھا و کیف تغیرا (بخاری ، ابوداؤد)۔
آج جزیرۃ عرب کو یہودیوں سے ہی سب سے زیادہ خطرہ ہے اس وقت یہودیوں کی کوشش جزیرہ عرب ہی نہیں بلکہ ان دونوں مطہر مقامات پر نئے نئے بہانوں سے داخل ہونے کی ہے اور اس میں وہ بہت حد تک کامیاب بھی ہوچکے ہیں ، ٹیکنالوجی کے نام پر، دفاع کے نام پر، آثار قدیمہ کی تحقیق کے نام پر، اور ہوٹلوں کے نام پر ، ظاہر ہے اس اللہ اور رسول صلعم اور انبیاء کی دشمن قوم کا مقصد کچھ اور ہی ہوگا
اللہ امت کو اس روز بد سے بچائے جب روضہ ء اطہر کو واقعی خطرہ درپیش ہوگا اگر ایسا ہوا تو وہی قیامت کا دن ہوگا
0 comments:
Post a Comment
Press "Hide/Show" To Read Other's Comments