پہلي بين الاقوامي اسلامي بيداري کانفرنس آج تہران ميں شروع ہوئي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامي نے مشرق وسطي اور شمالي افريقہ ميں اسلامي بيداري کا اصل عنصر جد وجہد اور عملي ميدان ميں عوام کي حقيقي موجودگي کو قرارديا
قائد انقلاب اسلامي نے مشرق وسطي اور شمالي افريقہ ميں اسلامي بيداري کا اصل عنصر جد وجہد اور عملي ميدان ميں عوام کي حقيقي موجودگي کو قرارديا
حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آج تہران ميں منعقدہ پہلي بين الاقوامي اسلامي بيداري کانفرنس ميں شريک دنيا کے اسيّ ملکوں کے مفکرين و علماء و دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمايا جس چيز نے ہميں يہاں پر ايک جگہ اکٹھا کيا ہے وہ اسلامي بيداري ہے يعني امت اسلاميہ ميں اٹھنے والي لہر جو اس وقت علاقے کي اقوام کے درميان ايک بڑي تبديلي پر منتج ہورہي ہے ايسي تبديلي، جس کے بارے ميں علاقائي اور بين الاقوامي شياطين سوچ بھي نہيں سکتے
قائد انقلاب اسلامي نے مشرق وسطي اور شمالي افريقہ ميں اسلامي بيداري کا اصل عنصر جد وجہد اور عملي ميدان ميں عوام کي حقيقي موجودگي کو قرارديا
حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آج تہران ميں منعقدہ پہلي بين الاقوامي اسلامي بيداري کانفرنس ميں شريک دنيا کے اسيّ ملکوں کے مفکرين و علماء و دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمايا جس چيز نے ہميں يہاں پر ايک جگہ اکٹھا کيا ہے وہ اسلامي بيداري ہے يعني امت اسلاميہ ميں اٹھنے والي لہر جو اس وقت علاقے کي اقوام کے درميان ايک بڑي تبديلي پر منتج ہورہي ہے ايسي تبديلي، جس کے بارے ميں علاقائي اور بين الاقوامي شياطين سوچ بھي نہيں سکتے
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ان انقلابات کي حقيقت و ماہيت قومي عزت و شرافت کي بازيابي ، پرچم اسلام کو بلند کيا جانا ، امريکا اور يورپ کے تسلط و اثرو رسوخ کے مقابلے ميں استقامت اور غاصب و غيرقانوني صيہوني حکومت کے خلاف جد وجہد سے عبارت ہے اوريہي وہ چيز ہے جو امريکا ، مغرب اور صيہونيسم کو گراں گذر رہي ہے اور اسي بناپر وہ ان حقائق کو ہر ممکن طريقے سے انکار کرنے کي کوشش کررہے ہيں - ليکن ان کے انکار کرنے سے حقيقت تبديل نہيں ہوسکتي - قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ آج علاقے ميں جو انقلابات جاري ہيں وہ اس وجہ سے بپا ہوئے ہيں کہ صحيح معنوں ميں يہ عوامي انقلاب ہيں
حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ غيرملکي طاقتوں نے جو آخري دم تک يہ کوشش کرتي رہيں کہ جيسے بھي ہو اپنے پٹھو اور مستبد حکمرانوں کو مسند اقتدار پر باقي رکھيں اس وقت ان ڈکٹيٹروں کي حمايت سے ہاتھ کھينچا جب عوام کي تحريکوں اور ان کے محکم عزم و ارادے نے ان کے لئے کوئي موقع ہي باقي نہيں رکھا قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ليبيا جيسے علاقے ميں بھي نيٹو نے ناقابل تلافي نقصان پہنچايا اور اگر وہاں امريکا اور نيٹو کي مداخلت نہ ہوتي تو ممکن ہے کہ عوام کو کاميابي کے لئے کچھ اور انتظار کرنا پڑتا مگر اس کے عوض اتني زيادہ تباہي نہ ہوتي اور اتني بڑي تعداد ميں بے گناہ عام شہري جن ميں عورتيں بچے سبھي شامل ہيں مارے نہ جاتے ، اور پھر يہ دشمن جو برسوں تک قذافي کے حامي و پشتپناہ تھے اس جنگ زدہ اور مظلوم ملک ميں مداخلت کا دعوي نہ کرتے - قائدانقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے علاقے کے انقلابات کو لاحق خطرات کے بارے ميں بھي فرمايا ان خطرات کو درک کرنا ہوگا تاکہ جب ان کا سامنا ہو تو کسي بھي طرح کے شک و ترديد کا شکار نہ ہوں اور ان کا علاج کرنے ميں کوئي مشکل پيش نہ آسکے -آپ نے فرمايا کہ ہم کو بھي اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد ان خطرات کا سامنا کرنا پڑا تھا ہم نے انہيں پہچانا اور ہميں اس کا تجربہ ہے - قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ آزادي و خودمختاري انصاف پسندي ، استبداد و سامراج کے مقابلے ميں استقامت و پائمردي ، قومي و نسلي و مذہبي تعصبات کي نفي اور ساتھ ہي صيہونيزم سے کھلي بيزاري آج اسلامي ملکوں کي تحريکوں کے بنيادي عناصر ہيں اور ان سب کا سرچشمہ اسلام و قرآن ہے - قائد انقلاب اسلامي نے امت اسلاميہ کو ہر طرح کے مذہبي قومي اور قبائلي اختلاف سے پرہيز کرنے کي نصيحت و سفارش کي اور اسلامي مذاہب کے درميان افہام و تفہيم کو مسلم اقوام کي نجات کا ضامن قرارديا قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اسلامي بيداري کا مقولہ ايک حقيقي اور قابل درک مقولہ ہے جس نے عظيم انقلابات و تحريکوں کو جنم ديا ہے اوردشمن کے محاذ کے خطرناک مہروں کو مسند اقتدار و سياست سے نيچے اتار پھينکا ہے
0 comments:
Post a Comment
Press "Hide/Show" To Read Other's Comments