Egypt right now. Israeli Embassy attacked. Documents seized & dumped. Ambassador fleeing. U.S. is taking steps "at all levels" Pics.on 09 Sep. 2011 (Nice Friday)
مصر ميں انقلابيوں اور مظاہرين نے صيہوني حکومت کے سفارتخانے پر قبضہ کر ليا ہے-
مصر ميں مشتعل مظاہرين نے اسرائيلي سفارتخانے کي حفاظت کے ليے تعمير کي گئي ديوار کے کچھ حصے منہدم کر ديئے اور سفارتخانے کي عمارت پر قبضہ کر ليا ہے- پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز نماز کے بعد مصر کے دارالحکومت قاہرہ ميں مظاہرين اور سياسي کارکنوں نے صيہوني حکومت کے سفارتخانے کے سامنے جمع ہو کر قاہرہ حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ تل ابيب سے ہر قسم کے تعلقات کو منقطع کر لے- انہوں نے اسي طرح مصر سے اسرائيلي سفير کو نکالے جانے کا مطالبہ کيا- اس دوران مظاہرين نے پوليس کي کئي گاڑيوں کو نذر آتش کر ديا- کئي مظاہرين اسرائيلي سفارتخانے کے اندر بھي گھس گئے اور انہوں نے بہت سے کاغذوں اور دستاويزات کو باہر پھينک ديا-
مصر کي پوليس نے آنسو گيس کے شيل فائر کرکے مظاہرين کو منتشر کرنے کي کوشش کي- پوليس کے حملے ميں کم از کم ڈھائي سو مظاہرين زخمي ہوئے ہيں- اسرائيلي سفير انقلابيوں کے حملے سے قبل فرار ہوگيا تاہم صيہوني وزير خارجہ اويگڈر ليبرمين نے کہا ہے قاہرہ ميں اسرائيلي سفارتخانے کے سامنے ہونے والے واقعات کا جائزہ لينے کے ليے اس ملک سے اپنے سفير کو طلب کيا ہے
0 comments:
Post a Comment
Press "Hide/Show" To Read Other's Comments