صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے گيارہ ستمبر دوہزار ايک کے واقعے کو اسلامي ملکوں پر حملے کي منصوبہ بند شازش قرار ديا ہے-
آج تہران ميں عالمي اہلبيت اسمبلي کے پانچويں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ گيارہ ستمبرکا واقعہ افغانستان اور عراق جيسے اسلامي ملکوں پر حملے کا بہانہ حاصل کرنے کے لئے رچايا جانے والا ايک انتہائي پيچيدہ ڈرامہ تھا- انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کے نتيجے ميں دس لاکھ سے زيادہ بے گناہ لوگوں کو موت کي نيند سلاديا گيا ہے

صدر ڈاکٹرمحمود احمدي نژاد نے کہا کہ
موجودہ عالمي نظام اور اسکا انتظام نامناسب، غير انساني، غير الہي اور
ظالمانہ ہے جسے تبديل ہونا چاہيے- انہوں نے کہا کہ يہ مسلمان دانشوروں کي
ذمہ داري ہے کہ وہ موجودہ عالمي نظام کا متبادل نظام پيش کريں
صدر احمدي نژاد نے يہ بات زور ديکر کہي کہ
يہ ہم سب کي ذمہ داري ہے کہ ہم نئے عالمي نظام کے قيام اور دنيا کو انسان
کامل اور امام زمانہ عج اللہ تعالي کي طرف آنے کي دعوت ديں کيونکہ يہي بات
عالمي اتحاد کا مرکز ہے
واضح رہے کہ عالمي اہلبيت اسمبلي کا
پانچواں اجلاس آج سے تہران ميں شروع ہوگيا ہے جس ميں ايران اور دنيا کے
ايک سو بيس ملکوں کے ايک ہزار سے زيادہ دانشور شريک ہيں- اس اجلاس ميں
اسلامي بيداري کے موضوعات پر مختلف کميشنوں کي صورت ميں تبادلہ خيال کيا
جائے گا- عالمي اہلبيت اسمبلي کا اجلاس چار سال ميں ايک بار ہوتا ہے جس ميں
دنيا بھر سے آنے والے دانشور حضرات عالم اسلام سے متعلق موضوعات پر اپنے
اپنے نظريات اور تجاويز پيش کرتے ہيں
0 comments:
Post a Comment
Press "Hide/Show" To Read Other's Comments