Like us on Facebook

Aug 21, 2011

Will of Imam Ali (R.A) and We (Wasiat Imam Ali and We)

اکیس (21) رمضان المبارک حضرت علی رضہ کا یوم شہادت ہم ہر سال انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں
اس دن ہمیں عہد کرلینا چاہئے کہ ہم اللہ کی کتاب اور
سنت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزاریں گے


حضرت علی رضہ  کی وصیت کا حصہ پیش خدمت ہے آئیے ہم اس آئینے میں خود کو دیکھیں کہ ہم کتنا اسلامی تعلیمات پر عمل کررہے ہیں حضرت علی رضہ صرف اہل تشیع کے نزدیک ہی مقدس و بزرگ ہستی نہیں بلکہ وہ رضہ تما م مکاتب فکر ، مشرب و مسلک و مذہب میں مساوی  دینی اہمیت کے حامل ہیں دین کو بچانے کیلئے ان کی کوششیں اور کاوشیں اہل نظر و تاریخ کے طالبعلموں سے پوشیدہ نہیں ہیں حسن و حسین رضہ کی قربانیوں سے کون بافہم انسان انکار کرسکتا ہے
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خود کو دیکھیں کہ کیا ہم اپنے بزرگوں کی تعلیمات پر عمل کررہے ہیں یا روز قیامت ہم اللہ اور اس کے رسول صلعم اور اسکے اصحاب رضہ کے سامنے نادم و شرمسار کھڑے ہونگے۔ اسکا اندازہ ہم اپنے اعمال کو دیکھ کر لگا سکتے ہیں کہ کیا ہم روز حشر میں شافعی امت کی شفاعت کے حقدار ہیں
امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہی نہیں بلکہ اتحاد و یگانگت ہمارا دینی فریضہ بھی ہے ہمارے دشمن ہماری بے بنیاد ناتفاقیوں کو مزید بھڑکاکر اپنے عزائم میں کامیاب ہورہے ہیں اور ہم ابھی تک شیعہ کافر اور سنی کافر کہہ کہہ کرایک دوسرے کی گردنیں کاٹ رہے ہیں
کیا یہ اسلامی تعلیمات ہیں
الحمد اللہ ہم مسلمان ہیں تو ہم سب کو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ایک دوسرے کی دل آزاری کا سبب نہیں بننا چاہئے
زیر نظر فلم ہمارے کردار کو نکھارنے کا ایک ذریعہ ثابت ہونا چاہئے ۔، انشاءاللہ


Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: Will of Imam Ali (R.A) and We (Wasiat Imam Ali and We) Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top