Like us on Facebook

Aug 26, 2011

Burning Tears (Persian Urdu Movie)

دولت کی ہوس انسان کو  واقعی اندھا کردیتی ہے اس کو اپنے افعال و اعمال کی بالکل خبر نہیں رہتی کہ وہ کیا انجام دینے جارہا ہے اسے یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ میرے اعمال اپنے پیچھے کن خطرات کو دعوت دے رہے ہیں
مادہ پرستی موجودہ دور کا عظیم فساد ہے
محمد صلعم نے فرمایا تھا کہ ہر امت کا ایک فتنہ ہوتا ہے اور میری امت کا
فتنہ مال و بنوں ہے
انسان ایک چیز کو پانے کی تمنا کرتا ہے جب کامیاب ہوجاتا ہے تو اس سے بھی برتر کوئی چیز اس کی تمناؤں کا محور قرار پاتی ہے اور وہ اپنی تمنا کے حصول کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادیتا ہے
حتیٰ کے ہوس کے دیوتا کو خوش کرنے کیلئے وہ اپنے عزیز ترین رشتوں کی بھی بھینٹ چڑھادیتا ہے
بھائی ، بہن، م
اں، باپ سمیت جتنے بھی اخلاقی و خونی رشتے اس کائنات میں اللہ نے پیدا کئے ہیں وہ سب اس کیلئے اجنبی ٹھہرتے ہیں جنہیں وہ اپنے قدموں میں روندتا ہوا اپنی طمع میں سرگرداں رہتا ہے
درج ذیل کہانی کا مرکزی خیال بھی انہی  رشتے ، ہوس اور دولت پر مشتمل ہے
دو ایسے بھائیوں کی کہانی جو دولت کے حصول کیلئے اپنی ماں کے آنسوؤں کی بھی پرواہ نہیں کرتے اور ایک دوسرے کو کمتر ثابت کرنے کیلئے وہ ہر حد پار کرجانے کی فکر میں رہتے ہیں
اس کہانی میں ہمیں اپنے ارد گرد کے حقیقی کردار نظر آئیں گے.
رعونت اور تکبر کی اس دنیا میں بھی کوئی جگہ نہیں ، رعونت اور تکبر کرنے والوں کا انجام اس دنیا میں بھی برا اور ذلیل و خوار کرنے والا ہے اور آخرت میں بھی یہ دونوں چیزیں انسان کی ذلالت و خواری کا باعث ہی بنیں گی، دوام اگر ہے تو صرف عجز اور انکساری کو اللہ عاجزی کو پسند کرتا ہے، جبکہ اللہ کو ریا کاری اور بے جا نمود نمائش سے نفرت ہے محمد صلعم نے بھی ریا کاری اور نمودونمائش و تکبر کی ممانعت فرمائی بلکہ اس پر لعنت فرمائی ہے
عاجزی ہی انسان کا بڑا پن ہے بزرگوں کا فرمان ہے کہ جھکے پیڑ کو ہی پھل زیادہ لگتا ہے
کوشش کرنی چاہئے کہ ہم تکبر اور غرور کو بالکل جانے یا انجانے میں بھی اپنے دل میں جگہ نہ دیں اور عاجزی کا دامن کبھی بھی نہ چھوڑیں
اس فلم میں بھی دونوں میں سے ایک بھائی عجز و انکساری پر عمل پیرا رہتا ہے اور بالآخر وہ کامیاب و کامران ہوجاتا ہے جبکہ دوسراناکامی سے دوچار ہو کر الگ ہوجاتا ہے
1
2
Related Articles in Same Category
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Press "Hide/Show" To Read Other's Comments

Item Reviewed: Burning Tears (Persian Urdu Movie) Description: Rating: 5 Reviewed By: Unknown
Scroll to Top