قائد انقلاب اسلامي نے يوم قدس کو اسلامي عالمي دن قرار ديا اور علاقے کے حاليہ واقعات کو مغرب کے سياسي و اقتصادي نظريات کے غلط ہونے کي علامت بتايا ہے -
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے بدھ کي شام کو سيکڑوں دانشوروں سے ملاقات ميں کہا کہ يوم قدس بہت بڑا اور اہم دن ہے اور اس دن ايراني عوام اور ديگر مسلم قوميں اس حقيقت کا اعلان کرتي ہيں جسے سامراجي طاقتيں کم سے کم ساٹھ برس چھپانے کي کوشش کرتي چلي آرہي ہيں -
قائد انقلاب اسلامي نے اس بات پر اطمينان کا اظہار کرتے ہوئے کہ اس سال بھي ، ايران اور ديگر اسلامي ممالک ميں يوم قدس زيادہ پر شکوہ انداز ميں منعقد کيا جائے گا علمي ترقي کو عالمي سامراج کے سامنے ايراني قوم کي شاندار استقامت کا اصل عنصر قرار ديا-
آپ نے فرمايا کہ يوم قدس ايک اہم اور عظيم دن ہے اور اس دن ايراني قوم اور دنيا کي ديگر مسلم اقوام اس سچي بات کا نعرہ لگاتي ہيں جسے دبانے کے ليے عالمي سامراج نے کم از کم ساٹھ برس سرمايہ کاري کي ہے-
قائد انقلاب اسلامي نے زور دے کر کہا کہ انہيں يقين ہے کہ اس سال يوم قدس ايران اور ديگر ممالک ميں پہلے سے کہيں زيادہ پرشکوہ انداز ميں منايا جائے گا- آپ نے ايران کي يونيورسٹيوں سے علم و سائنس اور دين و مذہب کو رفتہ رفتہ ختم کرنے کو تسلط پسند محاذ کے دو اصل اہداف بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے ديندار نوجوانوں نے دفاع، اسٹيم سيلز، ايٹمي توانائي، ايرواسپيس، سوپر کمپيوٹر اور ديگر علمي و سائنسي شعبوں ميں کارہائے نماياں انجام دئيے ہيں اور وہ ديگر سائنسدانوں اور دانشوروں کي مدد سے ملک کو آگے لے جا رہے ہيں-
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے علاقے کے حالات کي تشريح کرتے ہوئے فرمايا کہ علاقے کے حاليہ واقعات کا ايک نتيجہ يہ ہے کہ مغرب کے سياسي اور معاشي نظريات غلط ثابت ہو گئے ہيں- آپ نے فرمايا کہ علاقے کے واقعات اور مغربي ممالک کي بري معاشي صورتحال نے يہ بات واضح کر دي ہے کہ مغرب کے سياسي اور معاشي نظريات ناقص اور بے سود ہيں بنابريں ہميں اسلامي افکار و نظريات کي تقويت کي راہ ميں پہلے سے زيادہ ٹھوس قدم اٹھانے چاہيے - -
قائد انقلاب اسلامي نے کہا کہ علاقے کے واقعات اور مغرب کي بدتر معاشي صورت حال نے مجموعي طور پر يہ ثابت کر ديا کہ مغرب کے سياسي و اقتصادي نظريات ناقص اور بے نتيجہ ہيں اس بنا پر اسلامي نظريات کے استحکام کے لئے پہلے سے زيادہ کوشش کي جاني چاہئے
قائد انقلاب اسلامي اپني تقرير ميں دشمنوں کي جانب سے فوجي ، سيکورٹي سماجي اور سيامي دھمکيوں نيز ملک کے سائنس دانوں کے قتل اور ايران پر عائد پابنديوں کي جانب اشارہ کيا اور فرمايا کہ ايراني قوم دشمنوں کے سامنے پوري طاقت و استقامت سے ڈٹي ہوئي ہے اور ملک ميں علمي و عملي ترقي کي مدد سے عالمي تسلط پسند طاقتوں کے مطالبات ماننے سے انکار کر ديا ہے
Aug 26, 2011
Related Articles in Same Category
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment
Press "Hide/Show" To Read Other's Comments